لوک سبھا انتخابات :چیف الیکٹورل آفیسر نے بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے کاﺅنٹنگ سینٹر میں اِنتظامات کا معائینہ کیا
بارہمولہ/03مئی
چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے آج بارہمولہ کا دورہ کیا اور بارہمولہ کے اِنڈور سپورٹس سٹیڈیم میںبارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے لئے مختص کاﺅنٹنگ سینٹر اور سٹرانگ روموں کا تفصیلی معائینہ کیا ۔
اِس دورے کے مقصد لوک سبھا اِنتخابات 2024ءکے لئے بغیر کسی رُکاوٹ کے اِنتظامات کو یقینی بنانا تھا۔
چیف الیکٹورل آفیسر کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر ۱۔ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ منگا شیرپا، سپراِنٹنڈنٹ پولیس بارہمولہ امود اشوک ناگپوری، نوڈل آفیسرماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) سیّد قمر سجاد، اسسٹنٹ ریٹرننگ سوپورشبیر احمد رینہ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر عبدالرحماب بٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔
چیف الیکٹورل آفیسر نے معائینے کے دوران کاﺅنٹنگ سینٹر اور سٹرانگ روم میں سہولیات اور اِنتظامات کا جائزہ لیا تاکہ کاﺅنٹنگ کے عمل کوآسان اور شفاف بنایا جاسکے۔اُنہوں نے اِنتخابی عمل کی سا لمیت کو برقرار رکھنے کے لئے حفاظتی اَقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
چیف الیکٹورل آفیسر کو ریٹرننگ آفیسرنے اِنتخابی عمل کو آسان بنانے کے اِنتظامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی اور بتایا گیا کہ ضلعی اِنتظامیہ نے الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے تمام ضروری اَقدامات کو پوری تندہی سے عملا رہی ہے۔
پانڈورانگ کے پولے نے ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک فعال قدم کے طور پرکاﺅنٹنگ سینٹر کے احاطے میں پودے لگائے تاکہ ماحولیاتی دیرپایت کو فروغ دیتے ہوئے سینٹر کے گرد ونواح کی جمالیاتی کشش کو بڑھایا جاسکے۔
اُنہوں نے اِس دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے اِس جمہوری عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی طرف سے مقرر کردہ اِنتخابی پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنے اور مضبوط اِنتظامات کی اہمیت پر زور دیا۔
Comments are closed.