سرینگر ۔جموں شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک بحال

سرینگر:سرینگر ۔جموں شاہراہ پر مسلسل چار روز تک ٹریفک کی آوا جاہی بند رہنے کے بعد جمعہ کو اس شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک بحال کردیا گیا ،جس دوران جموں سے گاڑیوں کو سرینگر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔

یاد رہے کہ پیر کے روز بھاری برفباری کے سبب شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کے بعد حکام نے اس شاہراہ کو احتیاطاً ٹریفک کی آوا جاہی کےلئے بند کر دیا جبکہ بعد ازاں پسیاں ،چٹانیں اوت مٹی کے تودے گرآنے کے سبب مسلسل چار روز تک بند رہی ۔

شاہراہ بند ہونے کے سبب جواہر ٹنل کے آر پار ہزاروں افراد درماندہ ہو کر رہ گئے جبکہ شاہراہ ہزاروں مال ومسافر بردار گاڑیاں بھی درماندہ ہو کر رہ گئیں ۔ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک بحال کردیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف گاڑیوں کو آنے کی اجازت دی گئی جبکہ سرینگر سے کسی بھی گاڑی کو جموں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

Comments are closed.