سرینگر ۔جموں شاہراہ پر حادثہ ،ٹریفک پولیس اہلکار ازجان

سرینگر :صوبہ جموں کے ضلع ادھمپور میں سرینگر ۔جموں شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے ڈیوٹی دے رہے ٹریفک پولیس اہلکار کو اپنی زد میں لاکر کچل ڈالا ۔یہ حادثہ جمعہ کی صبح رونما ہوئے ۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ پڈر کے مقام پر تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر ایک ٹریفک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا۔

تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ساڑھے8بجے نذیر احمد ساکنہ سیرا موڑلاٹھی کو ایک تیز رفتار ٹرک زیر رجسٹریشن نمبرJK01AC/3440نے کو زوردار ٹکر ماری جسکے نتیجے میں مذکورہ اہلکار زخمی ہوا ۔زخمی اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گاڑی سمیت حراست میں لیا۔

Comments are closed.