با غ گلہ لالہ سیاحوں کیلئے کل سے بند ہوگا ، امسال4.25لاکھ سیاحوں نے باغ کی سیر کی

سرینگر /23اپریل /
وادی کشمیر میں دن کے درجہ حرارت میں کافی اضافہ ہونے کے پیش نظر ایشاءکے سب سے بڑے باغ ” باغ گلہ لالہ “ میںپھول مرجھانے لگیںہے جس کے چلتے محکمہ فلوریکلچر نے باغ کو سیاحوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ۔

اس ضمن میں فلوریکلچر کے ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ محکمہ نے باغ کو سیاحوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آج کے بعد کسی بھی سیاح کو باغ کی سیر کرنے کی اجازت نہیںہو گی ۔

ا±نہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر ٹیولپ کے پھول مرجھانے شروع ہو گئیںہے ۔ جس کے باعث ہمیں امسال باغ پچھلے سال کے مقابلے میں پہلے ہی بند کرنا پڑا ہے جبکہ باغ کو امسال پہلے ہی کھول دیا گیا تھا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 23مارچ سے 23اپریل تک سیاحوں اور مقامی لوگوں سمیت 4.25لاکھ سیاحوں نے باغ کی سیر کی جبکہ پچھلے سال 3.45لاکھ سیاحوں ہی باغ کی سیر کی تھی اور اس سال سیاحوں کا کافی رش دیکھنے کو ،لا جو باغ میں موجود رنگ برنگے پھولوں سے لطف اندوز ہو گئے ۔

انہوں نے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ سر نگر کے دیگر باغات اور کشمیر کے دیگر حصوں کی خوبصورتی کو دیکھیں کیونکہ وادی ”صرف ٹیولپ گارڈن ہی نہیں ہے“۔

Comments are closed.