لشکرجنگجوفراری کا معاملہ، این آئی اے نے 5گرفتارشدہ ملزمان کو2روزہ ریمانڈ حاصل کیا
سری نگر: لشکرجنگجونویدجاٹ کے فراری واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے 5گرفتارشدہ ملزمان کو2روزہ پوچھ تاچھ کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا۔این آئی اے کے انسپکٹرجنرل آلوک متل نے کہاہے کہ پانچوں ملزمان کوجمعہ کے روزجموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کرکے اُنکاپولیس ریمانڈحاصل کیاجائیگا۔خیال رہے نویدجاٹ رواں ماہ کی 6تاریخ کوسری نگرکے صدراسپتال سے اُسوقت فرارہونے میں کامیاب ہواتھاجب اُسے یہاں کچھ دیگرقیدیوں کیساتھ طبی معائنے کیلئے لایاگیاتھا،اوراس دوران نامعلوم اسلحہ برداروں نے اسپتال احاطہ میں فائرنگ کردی ،جسکے نتیجے میں 2پولیس اہلکارازجان ہوئے تھے ۔ لشکرطیبہ سے وابستہ غیرملکی جنگجونویدجاٹ عرف ابوحنظلہ کے فراری واقعے کی تحقیقات میں اُسوقت نیاموڑآیاجب قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے نویدجاٹ کے فرارہونے کے واقعے میں مبینہ طورپرملوث یاشامل ہونے کی پاداش میں ریاستی پولیس کے ہاتھوں گرفتارکئے گئے5ملزمان کواپنی تحویل میں لے لیا۔معلوم ہواکہ این آئی اے نے پانچوں گرفتارشدگان بشمول شکیل احمدبٹ،ٹکہ خان ،سیدتجمل الاسلام ،محمدشفیع وانی اورجان محمدگنائی ساکنان ضلع پلوامہ کی حوالگی کے سلسلے میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سری نگرکی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے عدالت سے یہ استدعاکی کہ ریاستی پولیس کی جانب سے نویدجاٹ کے فرارہونے کے واقعے کے سلسلے میں گرفتارکئے گئے ملزمان کوپاچھ تاچھ کیلئے اسکی تحویل میں دیاجائے۔بتایاجاتاہے کہ سری نگرکی بڑی ضلعی عدالت کے جج نے این آئی اے کی جانب سے دائرعرضی یادرخواست کومنظورکرتے ہوئے پانچوں گرفتارملزمان کو2روزہ پوچھ تاچھ کیلئے این آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔معلوم ہواکہ این آئی اے کی ٹیم نے پانچوں ملزمان کواپنی تحویل میں لے لیا۔این آئی اے کے انسپکٹرجنرل آلوک متل نے کہاہے کہ پانچوں ملزمان کوجمعہ کے روزجموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کرکے اُنکاپولیس ریمانڈحاصل کیاجائیگا۔معلوم ہواکہ قومی تفتیشی ایجنسی نے پانچوں گرفتارملزمان کیلاف ایف آئی آرزیرنمبر5/2018/NIA/DlIکے تحت کیس درج کیاہے ۔خیال رہے 6فروری کوجب صدراسپتال سرینگرمیں فائرنگ کاواقعہ پیش آنے کے بعدلشکرجنگجونویدجاٹ2کلوگرام وزنی ہتھکڑی سمیت حملہ آوروں کے ساتھ فرارہونے میں کامیاب ہواتھاتواس گولیاں لگنے کی وجہ سے ریاستی پولیس کاہیڈکانسٹیبل مشتاق احمدساکنہ کرناہ موقعہ پرہی ازجان ہواتھا،جبکہ کانسٹیبل باراحمدساکنہ اسلام آبادشدیدزخمی ہوجانے کے بعداسپتال میں دم توڑبیٹھاتھا۔ریاستی پولیس نے سال2014میں گرفتارہوئے لشکرکمانڈر نویدجاٹ کے فرارہونے کے واقعے میں محض کچھ گھنٹوں کے اندربڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے جنوبی ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میںa چھاپے ڈالکرپانچ ملزمان شکیل احمدبٹ،ٹکہ خان ،سیدتجمل الاسلام ،محمدشفیع وانی اورجان محمدگنائی ساکنان ضلع پلوامہ کی گرفتاری عمل میں لائی۔سابق آئی جی پی کشمیراے ڈی جی پی منیراحمدخان نے اگلے روزیعنی7فروری کوپانچوں گرفتارملزمان کومیڈیاکے سامنے پیش کیاتھا۔
Comments are closed.