کپواڑہ میں ایس پی او دل کا دورہ پڑنے سے فوت
سرینگر/22 اپریل / ٹی آئی نیوز
سرحدی ضلع کپواڑہ میں ایک پولیس اہلکار ( ایس پی او ) دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا ۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے بتایا کہ ایس پی او بشیر احمد صوفی ولد غلا م قادر ساکنہ ساہی پورہ ہائی ہامہ کپواڑہ جو کہ ضلع پولیس لائینز کپواڑہ میں تعینات ہے اچانک بے ہوش ہوگیا ۔
انہوں نے کہا کہ ایس پی او کو اگرچہ اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی او کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے ۔
Comments are closed.