نجی کوچنگ مراکز کووضع کردہ رہنما خطوط پر من و عن عمل کرنے کا ناظم تعلیم کا انتباہ

سرینگر:ناظم تعلیمات کشمیر ڈاکٹر جی اےن ایتو نے والدےن کی طرف سے اُن شکاےات کا سخت نوٹس لےا ہے جن مےں کہا گےا ہے کہ چند پرائیویٹ کوچنگ مراکزکی طرف سے اُن مستحق طالب علموں سے کچھ رقم جمع کرنے کا تقاضا کےا جاتا ہے جِن کو محکمہ نے ۰۱ فیصد کوٹہ کے تحت منتخب کرکے پرائےوےٹ مراکز مےں کوچنگ فراہم کرنے کے لئے بھیجا ہے ۔
ناظم تعلیمات نے اےک بار پھر واضح کےا ہے کہ اِن طالب علموںکا انتخاب محکمہ کے ۰۱ فیصد کوٹہ کے تحت پسماندہ، غریبی کی سطح کے نیچے گزر بسر کرنے والے اور دیگر مختلف بنےادوں پر کےا گےا ہے اور ان طالب علموں کو پرائےوےٹ کوچنگ مراکز مےںخالص مفت کوچنگ حاصل کرنے کے لئے بھےجا گےا ہے۔ واضح رہے اس سلسلے مےں حال ہی مےں ناظم تعلیمات کشمیر کو یہ شکاےات ملی تھیں کہ چند پرائےوےٹ کوچنگ مراکز اےسے کئی مستحق طالب علموں سے کچھ رقم کی ادائیگی کا تقاضا کرتے ہےں۔
سٹےٹ میڈےا وِنگ اےس آئی ای کشمیر کے ساتھ بات کرتے ہوئے ناظم تعلیمات کشمیر نے اےک بار پھر واضح کےا ہے کہ والدین کی طرف سے اےسی شکاےات جس کسی بھی کوچنگ مرکز کے تئےں ثابت ہوجائےں گی اُس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی اور اےسے مراکز کی رجسٹرےشن کو منسوخ کرنے مےں کوئی فروگذاشت نہیں کےا جائے گا۔ اُنہوں نے والدےن کو ےقین دلاےا ہے کہ سرکار کی کاوشوں اور وزیر تعلیم سےد محمد الطاف بخاری کی ہداےات کے مطابق اُن کے بچوں کو تعلیم کے بہتر سے بہتر مواقع فراہم کئے جائےں گے اور مستحق طالب علموں کو تعلیم حاصل کرنے مےں مختلف سکیموں سے اِستفادہ کرنے مےں رہنمائی کی جائے گی۔

Comments are closed.