کوکرناگ میں کوٹھہ گرنے سے خاتون لقمہ اجل

سری نگر،19اپریل

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے تکیہ ماگام کوکر ناگ علاقے میں جمعے کے روز زمین دھنس جانے سے کوٹھہ زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجے میں خاتون کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کوکر ناگ کے تکیہ ماگام گاوں میں اراضی کھسکنے سے ایک کوٹھہ زمین بوس ہو گیا اور خاتون جو اس کوٹھہ میں موجود تھی ملبے کے نیچے دب گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران ملبے کے نیچے پھنسی خاتون کو باہر نکال کر ضلع ہسپتال اننت ناگ منتقل کیا جہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفیہ کی شناخت سلیمہ بیگم کے بطور ہوئی ہے۔
علاقے میں ارضی دھنس جانے کی وجہ سے لوگوں میں خوف ودہشت کا ماحول قائم ہوا ہے۔

Comments are closed.