شوپیان میں بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش کی لاکھوں مالیت کی غیر قانونی جائیداد ضبط
سرینگر /17اپریل / مزمل یعقوب
شوپیان پولیس نے ایک اہم کارورائی میں بد نام زمانہ خاتون منشیات فروشوں کی جائیداد ضبط کر لی ۔
نمائندے مزمل یعقوب نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سماج سے منشیات کو ختم کرنے کیلئے اپنی کوششوں کے تسلسل میں ضلع پولیس شوپیاں نے ایس ایس پی شوپیان تنوشیری کی نگرانی میں بدنام زمانہ منشیات کے کاروباری سے تعلق رکھنے والے لاکھوں روپئے کی جائےد ضبط کی۔ اس جائےد مےں دو منزلہ رےا ےشی مکان مہجبین بانوزوجہ فاروق احمد نجار ساکن اسٹیڈیم کالونی بٹہ پورہ شوپیاں کے نام درج ہے اور ےہ گا¶ں بٹہ پورہ ضلع شوپیاں میں سروے نمبر 952/1 کے تحت آنے والی شملات سیکشن 5 اراضی پر 6.5 مرلہ (1769.63 مربع فٹ) تعمیر کی گئی۔یہ کارروائی 1985 کے NDPS ایکٹ کے تحت کی گئی تھی اور اس کا تعلق پولیس اسٹیشن شوپیاں کے NDPS ایکٹ کے ایک کیس میں کی گئی ۔
شوپیاں پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران پتہ چلا متذکرہ جائیداد غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی۔ یہ جائیداد منشیات فروش کے ذریعہ منشیات اور نفسیاتی مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔ ےہ کاروائی منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے پولیس کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
Comments are closed.