سرینگرکشتی الٹنے کا سانحہ :لاشوں کی بازیابی تک سرچ آپریشن جاری رہے گا :آئی جی کشمیر

سری نگر،16اپریل

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج ودھی کمار بردی نے منگل کی شام کہا کہ گنڈ بل بٹوارہ میں رات بھر ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ لاشوں کی باز یابی تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔

ان باتوں کا اظہار آئی جی پی نے منگل کی دیر شام بٹوارہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

آئی جی کشمیر نے بتایا کہ منگل کی صبح پولیس اسٹیشن رام باغ کو اطلاع موصول ہوئی کہ گنڈ بل میں ایک کشتی الٹنے سے کئی افراد ڈوب گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ کشتی میں پندرہ افراد سوار تھے جن میں سے چھ کی ڈوبنے سے موت واقع ہوئی جبکہ پانچ کو بچایا گیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف ، پولیس اور ماہر غوط خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیاہے اور یہ آپریشن فی الحال جاری رہے گا۔
آئی جی پی نے بتایا کہ دریائے جہلم کے ساتھ پڑنے والے تمام پولیس تھانوں کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا فی الحال تین افراد لاپتہ ہے اور لاشوں کی بازیابی تک آپریشن دن رات جاری رہے گا۔

Comments are closed.