ملی ٹنسی سے نمٹنے کےلئے نئی حکمت عملی مرتب : راجیو رائے بھٹناگر
سرینگر::سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل راجیو رائے بھٹناگر نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں ملی ٹنسی سے نمٹنے کےلئے ایک نئی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔انہوں نے فورسز کو کئی سطحوں پر چیلنجز کا سامنا ہے ،تاہم فورسز کے درمیان بہتر تال میل کے سبب کئی کامیابیاں حاصل کی گئیں ۔اس دوران کرن نگر سرینگر میں واقع سی آر پی ایف کیمپ پر فدائین حملے کو ناکام بنانے کےلئے سنتری کو اعزاز سے نوازا گیا ۔
سی آر پی ایف ہیڈ کواٹر ہمہامہ سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ پولیس ،سی آر پی ایف اور فوج کے درمیان بہتر تال میل ہے جسکی وجہ سے ملی ٹنسی کے حوالے سے کئی کامیابیاں حاصل کی گئیں ۔ان کا کہناتھا کہ کئی بڑے عسکری کمانڈروں کو مختلف معرکہ آرائیوں کے دوران جاں بحق کردیا گیا ،جوکہ بڑی کامیابیاں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں عسکری حملوں اور خاص طور پر فدائین حملوں کو روکنے کےلئے خاص حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ سراغ رساں اداروں کی جانب سے وقتاً فوقتاً عسکری حملوں کے حوالے سے خفیہ اطلاعات ملتی رہتی ہے اور اِن ہی کی بنیاد پر حکمت عملی ترتیب دی جاتی ہے ۔
ڈائریکٹر جنرل راجیو رائے بھٹناگر نے نامہ نگاروں کے سوالوں کے جوابات دےتے ہوئے کہا ’سیکورٹی فورسز کو وادی کشمیر میں ملی ٹنسی کے حوالے سے کئی چیلنجز کا سامنا ہے ،تاہم سیکورٹی فورسز کو کافی کامیابیاں ملی ہیں ‘۔
ان کا کہناتھا کہ مستقبل میں عسکری کارروائیوں کو روکنے کےلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس ،سی آر پی ایف اور فوج کے درمیان کے درمیان بہتر تال میل ہے ۔
ڈائریکٹر جنرل راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کسی بھی صورتحال یا چیلنج سے نمٹنے کےلئے فوری طرح سے تیار ہے ۔انہوں نے اعتراف کیا کہ سیکورٹی فورسز کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے ،تاہم کامیابیاں حاصل کی جارہی ہیں ۔
دریں اثناءسی آر پی ایف ہیڈ کواٹر ہمہامہ سرینگر میں ایک تقریب منعقد ہوئی ،جس دوران سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل راجیو رائے بھٹناگر نے 23بٹالین سی آر پی ایف کے سنتری رگو ناتھ گیٹھ کو کرن نگر سرینگر میں فدائن حملہ ناکام بنانے پر اعزازسے نوازا گیا ۔
Comments are closed.