لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے UPSC میں کامیاب تمام امیدواروں کو مبارکباد دی
سرینگر۔ 16؍ اپریل۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو جموں و کشمیر کے تمام امیدواروں کو مبارکباد دی جنہوں نے یو پی ایس ایس2023 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، ایل جی منوج سنہا نے کہا، "انمول راٹھور (AIR:7) اور جموں و کشمیرکے تمام امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد جنہوں نے یو پی ایس سی۔ سی ایس ای۔ 2023 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
آپ کی نمایاں کامیابیاں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو متاثر کریں گی۔ تمام کامیاب امیدواروں کے لیے نیک خواہشات۔یونین پبلک سروس کمیشن، نے یو پی ایس سی 2023 کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔
شارٹ لسٹ کیے گئے 1016 امیدواروں میں سے؛ انمول راٹھور نے آل انڈیا رینک 7 حاصل کیا ہے۔انمولنے یو پی ایس سی فائنل امتحان 2023 میں 7 واں رینک حاصل کیا ہے۔ اس کا تعلق اڈرانا گاؤں بھدرواہ سے ہے اور وہ گجرات نیشنل لاء یونیورسٹی، گاندھی نگر سے لاء گریجویٹ ہے۔
Comments are closed.