یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2023 ، بھدروا کی انمول راٹھور نے 7واں مقام حاصل کر لیا
یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسز امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کیا ہے ۔ یو پی ایس سی نے کہا کہ کل 1,016 امیدواروں نے امتحان پاس کیا اور انہیں مرکزی حکومت کی مختلف خدمات کیلئے سفارش کی گئی ہے۔
سول سروسز کا امتحان ہر سال تین مراحل میں لیا جاتا ہے، ابتدائی، اہم اور انٹرویو یو پی ایس سی کے ذریعہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس ) انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس ) اور انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس ) کے افسران کا انتخاب کرنا ہے ۔
یونین پبلک سروس کمیشن شارٹ لسٹ کیے گئے 1016 امیدواروں میں سے انمول راٹھور نے پورے ملک میں ساتواں مقام حاصل کیا ہے۔
امول نے یو پی ایس فائنل امتحان 2023 میں 7 واں رینک حاصل کیا ہے۔ اس کا تعلق اڈرانا گاو¿ں بھدرواہ سے ہے اور وہ گجرات نیشنل لاءیونیورسٹی گاندھی نگر سے لاءگریجویٹ ہے۔اس کے علاوہ جموں کشمیر کے مختلف علاقوں سے دیگر امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کر لی ہے ۔
Comments are closed.