بھدرواہ میں حادثہ ،ایک ہلاک ،متعدد زخمی

بھدرواہ::بھدرواہ میں ٹریفک کے المناک حادثے میں سومو گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

بھدرواہ میں اُس وقت صفہ ماتم بچھ گئی جب سومو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے سات مسافر شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے جرنیل سنگھ کو مردہ قرار دیا۔

حادثے میں زخمیوں کی شناخت فرید احمد ، کرن سنگھ ، بھون سنگھ ، عالم الدین ، سیدہ بیگم اور نصرینہ کے بطور ہوئی ہے کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Comments are closed.