سرینگر میں کشتی الٹ جانے کا واقعہ ، چار افراد لقمہ اجل ، تین زیر علا ج
سرینگر /16اپریل / ٹی آئی نیوز
سرینگر کے بٹوارہ علاقے میں کشتی جہلم میں الٹ جانے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ تین اسپتال میں زیر علااج ہے ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ مقامی کچھ کمسن اور دیگر بچوں کو لے جانے والی ایک کشتی آج صبح الٹ گئی، جس سے پورا علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا
انہوں نے کہا کہ کشتی الٹ جانے کے ساتھ ہی وہاں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا جس کے بعد تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکلا گیا اور انہیں اسپتال پہنچا یا گیا جہاں چار افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ تین زیر علاج ہے
مزید تفصیلات کا انتظار
Comments are closed.