بارہمولہ میں 8 شرپسند عناصر پر پی ایس اے عائد ،جیل منتقل
سرینگر /15اپریل /
شرپسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے وقار احمد بٹ ولد بشیر احمد ساکنہ نیو کالونی کریری، دانش حسین گوجری ولد عبدالغفار ساکنہ تکی سلطان درنگبل، تسین احمد حرا ولد محمد رمضان ساکن پیٹھ پورہ موہڑہ ، عبداللہ بٹ ولد عبدالعزیز سکنہ نیو کالونی پلہا لن، محمد اشرف وانی عرف اشرف حاجی ولد محمد منور سکنہ اٹیکو کنزر، سہیل احمد شیخ ولد غلام احمد سکنہ شیخ محلہ کنزر، توصیف احمد اخون ولد غلام محمد سکنہ خانپورہ اور عبدالمجید شاہ ولد غلام محی الدین سکنہ اقبال کالونی پٹن کے خلاف کار وائی کرتے ہوئے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراست کے احکامات ملنے کے بعد گرفتار کر انہیں ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور اور سنٹرل جیل کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا گیا ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان افراد کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور یہ امن و امان کو بگاڑنے، مجرمانہ سرگرمیوں اور تخریب کاری میں ملوث تھے۔
کئی ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود، انہوں نے اپنی ناجائز سرگرمیوں کودرست نہیں کیا، اور اس طرح پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ان کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔
Comments are closed.