اُستاد محمد خلیل بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

سرینگر::ریڈیو کشمیر سرینگراور جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کیطرف سے آج صوفیانہ موسیقی ، قوالی ، کشمیری چلنت اور چھکری کے معروف استاد محمد خلیل بٹ کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں موصوف پر مقالہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی اعزاز پوشی بھی کی گئی۔

شعبہ تعلقات ِعامہ جمیل انصاری کے مطابق تقریب میں استاد محمد خلیل بٹ سے اُن کی زندگی اور کارناموں کے بارے میں سوالات بھی کئے گئے اور استاد موصوف نے اپنی مقبولِ عام چند قوالیاں بھی پیش کیں۔ تقریب کا ہتمام اکیڈیمی کے صدر دفتر واقع لال منڈی میں کیا گیا تھا۔ جس میں نامور فنکاروں ، قلمکاروں اور دانشوروں نے شرکت کی۔

اس تقریب کا انعقاد ”نامور“ سیریز کے تحت کیا گیا تھا جو گذشتہ دو برس سے جاری ہے۔تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریڈیو کشمیر سرینگر کے ڈائریکٹر سید ہمایوں قیصر نے کہا کہ استاد محمد خلیل بٹ نے کشمیری موسیقی کی مختلف طرحوں کو نئی رفعتوں سے ہمکنار کرایا ہے اور وہ گذشتہ چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے کشمیری موسیقی کی خدمت کررہے ہیں۔

اس سے قبل اکیڈیمی کے چیف ایڈےٹر محمد اشرف ٹاک نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے استاد محمد خلیل بٹ کو کشمیری موسیقی کی ایک رواےت سا ز شخصےت قرار دیا جنہوں نے کئی طرحوں کو کشمیری موسیقی سے آشنا کرایا ہے۔ تقریب میں مسعود عباس بلپوری نے استاد محمد خلیل بٹ کی حےات اور کارناموں کا احاطہ کرنے والا ایک مقالہ پیش کیا جس پر بعد میں سیرحاصل بحث کی گئی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض معروف براڈکاسٹر رشید نظامی نے انجام دئے جبکہ معروف براڈکاسٹر اور قلمکار ستیش وِمل نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔تقریب میں دیگر شخصےات کے علاوہ ڈاکٹر نیلوفر ناز نحوی، ڈاکٹر جی این حلیم، راجہ بلال، شفیق قریشی، ظفر مظفر، ڈاکٹر سید افتخار احمد، ڈاکٹر شبنم رفیق، ڈاکٹر گلزار احمد راتھر، جمیل انصاری، اختر حُسین محمد اقبال لون شامل تھے۔

Comments are closed.