دھرم شالہ میں بم دھماکے، ایک زخمی
آرہ،:بہار کے بھوجپور ضلع میں آرہ سٹی تھانہ علاقہ کے ایک دھرم شالہ میں آج صبح بم دھماکے سے آس پاس کے علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مغربی بنگال کے ہگلی تھانہ علاقہ کے تیل پاڑہ گاؤں کا رہنے والا وکی کمار سمیت پانچ افراد کو آرہ کے رہنے والے جتیندر کمار سنگھ اپنے ساتھ لے کر یہاں آیا ہوا تھا۔ جتیندر سبھی کو دھرم شالہ میں ٹھہرا کر چلا گیا۔ دھرم شالہ کے کمرہ نمبر 110 میں اچانک دھماکے ہونے سے وکی کمار شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی کو بہتر علاج کے لیے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال ( پی ایم سی ایچ) بھیج دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس ایک شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مغربی بنگال کے یہ پانچوں افرادکسی بڑی واردات کو انجام دینے کے لئے یہاں آئے تھے۔اسپتال کے کمرے سے آدھار کارڈ اور ایک پستول برآمد کیاگیا ہے۔
Comments are closed.