گاندربل میں خونخوار تیندوا نمودار ، وائلڈ لائف آفیسر اور دو خواتین پر حملہ کرکے زخمی کردیا
گاندربل /03اپریل
جنگلی جانوروں کی جانب آبادی والے علاقوں میںرخ کرنے کے بڑھتے واقعات کے بیچ گاندبل کے فتح پور میں خو نخوار تیندوئے نے ہڑبونگ مچاتے ہوئے وائلڈ لائف ملازم اور دو خواتین پر حملہ کرکے انہیں شدید طور پر زخمی کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق فتح پورہ گاندربل میں چیتے کے حملے میں دو خواتین اور ایک وائلڈ لائف ملازم زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق تیندوے نے اچانک حملہ کیا، جس میں دو خواتین اور ایک وائلڈ لائف آفیسر کو نشانہ بنایا جو اس کے آس پاس موجود تھے۔ حملے میں خواتین کو چوٹیں آئیں، جس سے رہائشیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
Comments are closed.