ہماری اولین ترجیح ہے کہ کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ رہیں ، تمام اسکولوں کو آئندہ تین دنوں میں کتابیں ملے گی / ناظم تعلیم
پلوامہ / 02اپریل / یاور رشید
قومی تعلیمی پالیسی کے تحت ہماری اولین ترجیح ہے کہ کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ رہیں کی بات کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ تین دنوں کے اندر اندر تمام اسکولوں کو کتابیں فراہم کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کیاہے کہ بورڈ کی جانب سے رائج کر دہ کتابیں ہی حاصل کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں استاتذ ہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
نمائندہ یاور رشید کے مطابق ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے پلوامہ کے ابہامہ علاقہ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ تمام بچے اسکولوں تک پہنچ جائے اور کوئی بھی گھر میں نہ رہے ۔ ناظم تعلیم کشمیر نے بتایا کہ قومی تعلیمی پالیسی کا بھی یہی مقصد ہے کہ انہوں نے کہا کہ لیفٹنٹ گورنر اور سیکرٹری تعلیم کی بھی یہی ہدایات ہے کہ کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ رہیں اور چار سے 16سال کا بچہ تعلیم کے نور سے دور نہ رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو حق تعلیم حاصل کرنا ہے کہ اور ہماری کوشش ہے کہ ہر بچے کو تعلیم فراہم کیا جائے ۔ کتابوں کے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام اسکولوں اور بازار میں آئندہ تین دنوں کے اندر اندر کتابیں دستیاب ہونگی ۔
انہوں نے کہا کہ تین روز کے اندر اندر کتابیں بچوں کو فراہم ہو نگی ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اسکولوں کی من و مانی نہیں چلی ہے اور ہم نے پہلے ہی سرکیولر جاری کیا جس میں ہم نے واضح کیا کہ اسکولوں میں صرف بورڈ کی رائج کردہ کتابیں ہی پڑھائی جائے اور اگر کوئی والدین اس کے علاوہ بھی بچوں کو کتابیں پڑھانا چاہتا ہے تو ہمیں اس میںکوئی حرج نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں استاتذ ہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
Comments are closed.