نور باغ سرینگر میں کمسن لڑکا ندی میں ڈوب کر لقمہ اجل
سرینگر /02اپریل / ٹی آئی نیوز
وادی کشمیر میں غرقابی کے بڑھتے واقعات کے بیچ سرینگر کے نور باغ علاقے میں 12سالہ لڑکا ندی میںڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نورباغ سرینگر میں منگل کی سہ پہر کو ایک کمسن لڑکا دریائے جہلم میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے 12 سالہ لڑکا جس کی شناخت منیر احمد کھانڈے ولد محمد مقبول کھانڈے ساکنہ نورباغ کے طور پر ہوئی ہے اپنے آبائی علاقے میں ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ لڑکے کو نکال کر ایس ایم ایچ ایس منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
Comments are closed.