ٹنل کے آر پار موسلا دار بارشوں سے درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ ، بانہال اور پہلگام میں سب سے زیادہ بارش ہوئی

سرینگر /30مارچ / ٹی آئی نیوز

ٹنل کے آر پار موسلا دار بارشوں سے درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں خطہ میں بانہال اور وادی کشمیر کے پہلگام میں سب سے زیادہ بارش ہوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق بانہال میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 43.8 ملی میٹر بارش ہوئی، اس کے بعد کٹرا میں 37.4 ملی میٹر، پہلگام میں 35.4 ملی میٹر، کوکرناگ میں 30.2 ملی میٹر، سرینگر میں 29.7.8 ملی میٹر، بٹوٹ میں 29.2 ملی میٹر، گلمرگ میں 26 ملی میٹر بارش ہوئی۔

رات کے درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 8.2ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 6.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا

انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 8.4 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 7.2 ڈگری اور کوکرناگ میں گزشتہ رات 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

اسی دوران پہلگام میں گزشتہ رات 5.0 ڈگری کے مقابلے میں 1.3 ڈگری کا کم سے کم درجہ حرارت جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات 0.4ڈگری کے مقابلے میں منفی 0.5 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.