رام بن میں مسافر گاڑی حادثے کی شکار،ہلاکتوں کا خدشہ

بانہال، 29 مارچ

سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

تفصیلات کے مطابق جموں سے سرینگر جاتے ہوئے ایک مسافر کیب شاہراہ پر رام بن علاقے میں بیٹری چشمہ کے قریب گہری کھائی میں جاگری۔
ٹیکسی میں سفر کرنے والے کئی مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

حادثہ پیش آتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سول کیو آر ٹی رامبن موقع پر پہنچ گئے لیکن اندھیرے اور بارش کی وجہ سے ابھی تک ریسکیو آپریشن شروع نہیں ہوسکا ہے۔

تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.