بڈگام میں نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا

بڈگام، 23 مارچ

بڈگام کے چاڈورہ وانگواس علاقے میں ایک 23 سالہ نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ایک نوجوان کی لاش گھر والوں کو آج صبح گھر کے قریب ملی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

لاش کو موقع سے برآمد کیا گیا ہے اور اس کی شناخت شبیر احمد جہرہ ولد محمد یوسف جہرہ ساکنہ گوگجی پتھری وانگواس کے طور پر کی گئی ہے۔

اس دوران اہل خانہ اور گاؤں والوں نے قتل کا الزام لگایا اور حکام سے معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔

Comments are closed.