بہوری کدل میں آگ کی واردات،دکان خاکستر، فائر سروس کے دو اہلکار زخمی

سرینگر، 22 مارچ

سرینگر کے بہوری کدل علاقے میں آگ لگنے کے واقعے میں دو فائر سروس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علاقے میں آگ کی ایک واردات رونما ہونے کی اطلاع کے بعد محکمہ فائر سروس اہلکار علاقے میں پہنچ گئے اور آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کردی تاہم جب تک آگ پر قانو پا لیا گیاتب تک تین منزلہ دکان جل کر خاکستر ہوگیا تھا اور آگ بجھانے کے دوران مدثر احمد اور رابندر سنگھ زخمی ہوگئے جنہیں
علاج کیلئے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

Comments are closed.