موسم میں تبدیلی ، میدانی علاقوں میں بارش، گلمرگ کے اوپری علاقوں میں تازہ برف باری

سرینگر /22مارچ / ٹی آئی نیوز

موسمی صورتحال میں تبدیلی کے چلتے میدانی علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ گلمرگ سمیت بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صبح 830 بجے تک 9.7 ملی میٹر بارش ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں 3.4 ملی میٹر، پہلگام میں 16.0 ملی میٹر، کپواڑہ میں 9.2 ملی میٹر، کوکرناگ میں 2.9 ملی میٹر، جموں میں 0.1 ملی میٹر، بانہال میں 9.0 ملی میٹر، بٹوٹ میں 10 ملی میٹر، کٹرا میں 3.4 ملی میٹر اور کٹھوعہ میں 2.6 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گلمرگ میں اب تک 1.5 سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی۔

درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 9.9 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 7.2 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.