معدنیات کی غیر قانونی نکالی اور نقل و حمل،کولگام میں پولیس نے 2 گاڑیاں ضبط، 2 ڈرائیور گرفتار
سرینگر 21 مارچ//
بارہمولہ میں معدنیات کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف کریک کرتے ہوئے پولس نے2گاڑیاں ضبط کیں اور 2 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا۔
ایس ایچ او تھانہ ڈی ایچ پورہ کی سربراہی میں پولیس اسٹیشن ڈی ایچ پورہ کی ایک پولیس پارٹی نے سرمرگ کے قریب کنڈی نالہ سے معدنیات کی غیر قانونی نکالنے اور نقل و حمل میں ملوث 2 گاڑیاں (ٹریکٹر) ضبط کیں اور 2 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا۔ان کی شناخت محمد آصف ملک ولد محمد اشرف ملک اور ندیم احمد ملک ولد غلام احمد ملک ساکن ڈی کے مرگ کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 22/2024 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ پولیس اسٹیشن ڈی ایچ پورہ میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کردی گئی۔
Comments are closed.