اونتی پورہ اور بڈگام میں3 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد
سرینگر /21 مارچ/
ضلع پولیس اونتی پورہ اور بڈگام نے سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا او ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بر آمد کیا۔
پولیس اسٹیشن ترال کی پولیس پارٹی نے بجوانی کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 2000 نشیلی ٹیکے بر آمد ہوئے ۔ اس کی شناخت محمد امین ملک ولد غلام نبی ملک ساکنہ لرگام ترال کے طور پر ہے ۔
اونتی پورہ پولیس نے ٹول پلازہ کے قریب چیکنگ کے دوران ایک آٹو ریکشا زیر نمبر JK01AR-2030 کو روک لیا جس کومشتاق احمد چوپان ولد عبدل صمد چوپان ساکنہ حول سرینگر چلا رہا تھا کو تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 52 گرام چرس بر آمد کر لیا گیا ۔اس سلسلے میں آٹو ریکشا ءکو بھی ضبط کر لیا گیا ۔
اس کے علاوہ بڈگام پولیس نے ہردپنزوں کے قریب ناکہ معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر اس نے بھاگنے کی کوشش کی ۔ تاہم پولیس پارٹی نے بڑی تدبیر کے ساتھ پکڑ لیا اور تلاشی لی ، دوران تلاشی اس کے قبضے سے 4کلو 660گرام چرس جیسا مادہ بر آ مد کرلیا گیا ۔
اس سلسلے میں متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آردرج کرلیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔
Comments are closed.