ہلکی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی ، رات کے درجہ حرارت میں بہتری درج
سرینگر /21مارچ / ٹی آئی نیوز
اگلے 48 گھنٹوں کے دوران وسیع پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کے امکان کے بیچ روز رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور معمول سے بڑھ گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 2.4 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 6.4 ڈگری سیلشس کوکرناگ میں گزشتہ رات 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
اسی طرح سے پہلگام میں گزشتہ رات منفی 1.1 ڈگری کے مقابلے میں منفی 3.0 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.