ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پلوامہ نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی

پلوامہ/20مارچ

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے آج یہاں ضلع الیکشن آفس کے احاطے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
اِس میٹنگ کا مقصد آئندہ اِنتخابات سے قبل سیاسی شراکت داروںکے درمیان مکالمے اور ایم سی سی کی ہدایات پر عمل درآمد اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنے والے ایک منصفانہ، شفاف اور جامع اِنتخابی عمل کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
دورانِ میٹنگ اِنتخابی ضابطہ اخلاق، اِنتخابی عمل کے مختلف مراحل میں سیاسی جماعتوں کے کردار اور الیکشن کمیشن کے رہنما خطوط اور ہدایات پر عمل درآمد سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاستی سطح کے ماسٹر ٹرینر کے ذریعے پرزنٹیشن کے ذریعہ سیاسی جماعتوں کو فعال طور پر مشغول ہونے کی ترغیب دی گئی۔
ڈاکٹر بشارت قیوم نے آزادانہ اور منصفانہ اِنتخابات کے اِنعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اِنتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں۔ اُنہوں نے اِنتخابی عمل کے دوران باہمی احترام، تعاون اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے مزید یکساں مواقع کا اعادہ کیا اور نمائندوں پر زور دیا کہ وہ تعاون کریں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی کو لازمی قرار دیتے ہوئے مختلف مراحل میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے تعمیری بات چیت کے موقعہ کی ستائش کی اور ضلع پلوامہ میںاحسن اِنتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے اپنے عزم کا اِظہار کیا۔
ڈی ای او نے ایک شفاف اور قابل اعتماد اِنتخابی عمل کو آسان بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے میٹنگ کا اِختتام کیا۔ اُنہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ جمہوری عمل کی سا لمیت کو برقرار رکھنے کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لئے مل کر کام کریں۔
میٹنگ میں نوڈل آفیسرایم سی سی ( اے ڈی سی) ، اے آر اوز اور ڈپٹی ڈی اِی او نے شرکت کی۔

Comments are closed.