جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو کا ”فیس بک “پیج ہیک

سرینگر /19مارچ /

جموں کشمیر میں بڑھتے سائبر کرائم کے بیچ کچھ شر پسند عناصر نے جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو کے ”فیس بک “پیج کو ہیک کر لیا ہے جس کے بعد اے سی بی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پیج تک رسائی سے گریز کریں۔

تفصیلات کچھ شر پسند عناصر نے جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو کے ”فیس بک “پیج کو ہیک کر لیا ہے جس کے بعد اے سی بی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پیج تک رسائی سے گریز کریں۔

۔ اے سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ جو صفحہ گزشتہ سال 28 دسمبر تک زیر استعمال تھا اب اسے ہیک کر لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جاری کردہ سائبر پولیس اسٹیشن جموں کو رپورٹ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجرم اب بد نیتی کے ساتھ غیر ضروری مواد پوسٹ کر رہا ہے۔ تمام فیس بک صارفین سے درخواست ہے کہ وہ اس صفحہ تک رسائی سے گریز کریں۔

Comments are closed.