کمیونٹی ہیلتھ سنٹرسمبل میں بجلی کی بحرانی صورتحال ،طبی ونیم طبی عملہ اور مریضوں کو مشکلات
سرینگر /19مارچ / کے پی ایس
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر (CHC) سمبل بجلی کے سنگین بحران سے دوچار ہے جس مقامی لوگوں واس اسپتال کے ساتھ منسلک لوگوں کے صحت کی دیکھ بھال اور خدمات انجام دہی کو متاثر کر رہا ہے۔
کشمیر پریس سروس نمائندہ شفیق سمبلی کے موصولہ تفصیلات کے مطابق اسپتال ہذاسے علاقہ کے متعدد دیہات کے لوگ منسلک ہیں اوروہ بیمار ہونے کے بعد اسی اسپتال کا علاج ومعالجہ کےلئے رُخ کرتے ہیں لیکن بجلی کی عدم دستیابی سے طبی ونیم عملہ خدمات فراہم کرنے سے قاصر رہتا ہے ۔
واضح طور پر ڈاکٹروں اور طبی عملے کو پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (PDD) کی ہاٹ لائن کے ذریعے بجلی کی عدم فراہمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس ضمن میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بے قاعدگی سے مریضوں کی دیکھ بھال پر نقصان دہ اثر پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں ضروری آلات اور ڈائیلاسز مشینیں دستیاب ہیں جنہیں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی ضرورت ہے تاہم اسپتال کو اکثر بجلی کیعدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے مریضوں اور عملہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں بجلی کی معقول بحالی کےلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ طبی ونیم طبی عملہ اور مریضوں کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔
Comments are closed.