اے ڈی ڈی سی شوپیاں نے جامع مسجد شوپیاں کا کیادورہ

ماہ رمضان کےایام متبرکات کے انتظامات کالیا جائزہ

سرینگر/19مارچ/ مزمل یعقوب

ماہ رمضان کے ایام متبرکات میں مساجد اور خانقاہوں میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع اور تحصیل انتظامیہ سرگرم عمل ہے ۔

اسی کی ایک کڑی کے طور پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شوپیاں ڈاکٹر ناصر احمد لون نےجامع مسجد شریف کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اس دورہ کے دوران اے ڈی سی موصوف نے جامع مسجد کے اوقاف باڑی کے اراکین سے بات چیت کی جنہوں نے موصوف کو مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل شوپیاں کو ہدایت دی کہ وہ مسجد کے اندر اور اس کے ارد گرد صفائی ستھرائی برقرار رکھیںاور نمازیوں وروزہ داروں کے لئے ان ایام متبرکات کے دوران بالخصوص بہتر انتظامات رکھیں تاکہ نماز کے دوران مسجد میں نمازیوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنے پڑے ۔

انہوں نے اوقاٹ اراکین کو یقین دلایا کہ وہ ترجیحی بنیادوں درپیش مسائل کو حل کریں گے ۔اے ڈی ڈی سی کے ساتھ ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل شوپیاں بلال احمد، سیکریٹری ایم سی شوپیاں اسد اللہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Comments are closed.