بی ایس ایف کے خصوصی ڈائریکٹر جنرل نے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کا دورہ کیا
سرینگر /19مارچ /
چندی گڑھ میں بارڈر سیکورٹی فورس کی مغربی کمان کے خصوصی ڈائریکٹر جنرل وائی بی کھرانیہ نے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔بی ایس ایف ترجمان کے مطابق دورے کے دوران خصوصی ڈائریکٹر جنرل نے وہاں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی ۔ جس دوران انہوں نے وہاں آپریشنل تیاریوںکا جائزہ لیا اور سرحد کے ساتھ لگنے والی چوکیوں میں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی ۔
انہوں نے بتایا کہ خصوصی ڈی جی نے کپواڑہ میں ایل او سی تعینات یونٹوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
انہوں نے ایکس پر لکھا ” خصوصی ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف (ویسٹرن کمان) نے لائن آف کنٹرول پر تعینات یونٹوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے کپواڑہ کے آگے کے علاقوں کا دورہ کیا۔خصوصی ڈی جی نے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور چیلنجنگ حالات میں ان کی غیر متزلزل کارکردگی کے لئے ان کی تعریف کی۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے ساتھ چوکسی تیز کردی گئی ہے۔بی ایس ایف جموں و کشمیر میں ایل او سی کے ساتھ تعینات ہے اور یہ فوج کے آپریشنل کنٹرول میں کام کرتی ہے۔
Comments are closed.