پولیس نے کولگام میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں مالیت کی غیر قانونی جائیداد ضبط کر لی
سرینگر /19مارچ
کولگام پولیس نے بو گام کولگام میں ایک منشیات فروش کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے ۔ جس میں ایک منزلہ رہائشی مکان جس کی مالیت تقریباً 1,014,894 روپے ہے۔ 976.76 مربع فٹ جس کا تعلق بدنام زمانہ منشیات فروش غلام محمد میر ولد عبداللہ مےر ساکن بوگام کا ہے ۔
پولےس نے یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کی گئی تھی اور اس کا تعلق NDPS ایکٹ مقدمہ سے ہے۔ جو پولیس اسٹیشن کولگام کے میں درج ہے ۔
پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر کی گئی۔ یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات فروش کے ذریعہ منشیات اور نفسیاتی مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔یہ آپریشن منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے پولیس کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اہل علاقہ نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔
Comments are closed.