پلوامہ میں لوگوں نے کیا محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج

سرینگر /18مارچ / یاور رشید

ضلع پلوامہ کے علاقہ پرچھو کے لوگوں نے کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن پلوامہ کے محکمہ کی طرف سے مین گرڈ اسٹیشن سے پنگلینہ گرڈ سٹیشن کو بجلی کی سپلائی منتقل کرنے میں سراسر امتیازی سلوک کا الزام لگایا ہے۔

کشمیر پریس سروس نمائندہ یاور رشیدکے تفصیلات کے مطابق مقامی باشندوں نے الزام لگایا کہ علاقہ ہذامیں بار بار بجلی کی کٹوتی ہو رہی ہے جبکہ میونسپل حدود میں آنے والے دیگر علاقوں میں لوگوں کو بجلی معقول فراہم کی جا رہی ہے۔

پرچھو علاقہ میونسپل کمیٹی پلوامہ کا حصہ ہے لیکن کے پی ڈی سی ایل کا محکمہ انہیں نظر انداز کر رہا ہے۔ انہیں بجلی کی سپلائی کو پنگلینا گرڈ سٹیشن پر منتقل کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں علاقہ اکثر اگھپ اندھیرے میں رہتے ہیں ۔مزمل منظور نامی ایک مقامی باشندوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ علاقہ میونسپل کمیٹی پلوامہ کے تحت آتا ہے۔

علاقہ کی آبادی نے میونسپل کمیٹی پلوامہ کے تمام گائیڈ لائنز کو پورا کیا ہے لیکن محکمہ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن پلوامہ کی طرف سے ہمیں کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ پنگلینا گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی سپلائی منتقل ہونے کی وجہ سے علاقے کو پانی کے بحران کا بھی سامنا ہے کیونکہ جل شکتی محکمہ میونسپل کمیٹی کے دیگر علاقوں کے شیڈول کے مطابق علاقے کو پانی فراہم کرتا ہے۔

احتجاج میں شامل لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم سے گزارش کی کہ وہ اس معاملے کی طرف خاص توجہ دیں اور کے پی ڈی سی ایل کے محکمہ کو مین گرڈ سٹیشن پلوامہ سے علاقے کو بجلی واپس سپلائی کرنے کی ہدایات دیں۔

Comments are closed.