خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ 20مارچ تک خشک موسم کی پیشگوئی ، شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج
سرینگر /15مارچ / ٹی آئی نیوز
خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ 20مارچ تک محکمہ موسمیات نے مجموعی طو رپر موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے جس کے چلتے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور شہرہ آفاق گلمرگ میں منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سے قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 1.8 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 2.2 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا
اسی طرح سے محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 1.3 ڈگری کے مقابلے میں منفی 3.1 ڈگری سیلشس اور شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
انہوں نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کپوارہ شہر میں 1.2 ڈگری کے مقابلے میں 0.6 ڈگری سیلشس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.