انشورنس دعویٰ کرنے کیلئے عمارت کوجان بوجھ کر نذرآتش کرنے کامعاملہ،کپوارہ میں ریستوران مالک سمیت2افرادکی گرفتار

سرینگر / 14مارچ

ایک عجیب و غریب واقعہ میں کپواڑہ کے2 رہائشیوں کو ایک عمارت کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جس میں اس ماہ کے شروع میں ایک غیر مقامی باشندہ ہلاک ہو گیا تھا۔

شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے باترگام علاقے میں ریستوران مالک نے ایک 3 منزلہ شاپنگ کمپلیکس نے جان بوجھ کر عمارت کو آگ لگا دی تاکہ انشورنس رقم کا دعویٰ کیا جا سکے۔ بتایاجاتاہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اس ماہ کے شروع میں بینک کا قرضہ ادا کرنے میں ناکام رہے۔
کپوارہ پولیس نے ایک ہفتے کے اندر کیس کوحل کر کے ملوث2افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ابرار اور ذاکر کے نام سے متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور پوچھ گچھ کے دوران عمارت میں ریسٹورنٹ چلانے والے2افراد مشتبہ کے طور پر سامنے آئے۔پولیس نے ایک بیان میں بتایاکہ باتر گام کپواڑہ میں 3 اور 4 مارچ کی خوفناک رات کو ایک تباہ کن آگ بھڑک اٹھی۔ افسوسناک طور پر، محمد فیروز عالم آگ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ بعد میں پوچھ گچھ میں چونکا دینے والے انکشافات کا پتہ چلا، جن میں بالترتیب باترگام اور گلگام کے رہائشی ابرار احمد بٹ اور ذاکر احمد بٹ کو دانستہ طور پر آتشزدگی میں ملوث کیا گیا۔

پولیس تھانہ کپوارہ میں تعزیرات ہند (IPC) کے دفعات302،436، 420، اور 120Bکے تحت ایف آئی آرزیر نمبر54/2024درج کیاگیا۔

پولیس نے مزید کہاکہ پنجاب میں پناہ لے کر انصاف سے بچنے کی کوشش کے باوجود، دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور ا±نہیں ان کے اعمال کے نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments are closed.