لالچوک میں عمارت میں آگ لگنے سے تین دکانیں جل کر خاکستر

سرینگر /14مارچ /

شہر سرینگر میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات کے بیچ لال چوک سرینگر میں ایک تجارتی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3دکانوں کو نقصان پہنچ گیا ہے او ر ان میں موجود ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔

سٹی رپورٹر سے اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق کورٹ روڑ لالچوک میں جمعرات کی اعلیٰ الصبح آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی جس میں تین دکانوں کو نقصان پہنچ گیا ہے ۔ عین شاہدین کے مطابق آگ ایک پانچ منزلہ تجارتی عمارت سے رونماہوئی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیا کر لی ۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے سے عمارت میں موجود تین دکانیں جل کر خاکستر ہوئے اور ان میںموجود ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ کا عملہ آگ بجھانے کیلئے پہنچ گیا اور بھر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں تین دکانوں کو نقصان پہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ کیسے لگی اس کی جانچ جاری ہے تاہم ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ بجلی شارٹ سرکٹ لگنے سے لگی ہے ۔

Comments are closed.