جعلی راج بھون کے انڈر سیکری کی ضمانت جموں کی خصوصی عدالت نے مسترد کر دی
سرینگر /13مارچ /
جموں کی خصوصی عدالت نے خود کو جعلی راج بھون کے انڈر سیکری کے طور پر ظاہر کرنے والے گاندربل کے شہری کی ضمانت مسترد کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل مجسٹریٹ جموں میانک گپتا نے گاندربل کے وسکورہ گاو¿ں کے رہائشی فردوس احمد وگے کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے جسے سائبر کرائم انویسٹی گیشن سنٹر کی ایک ٹیم کے ذریعہ جعلی انڈر سیکرٹری راج بھون کے طور پر خود کو ظاہر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ دونوں فریقین کو سننے کے بعد، عدالت نے مشاہدہ کیا”مقدمہ کی تفتیش ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور ابھی تک مادی گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہونا باقی ہیں، درخواست گزار، ملزمان کے کال ریکاروں کی جانچ پڑتال اور تشخیص ہونا باقی ہے۔
درخواست دہندہ کے قبضے میں جعلی آئی ڈی اور سٹیمپس اور دیگر مجرمانہ مواد کی متعلقہ محکموں سے تصدیق کی ضرورت ہے“۔اس موقعہ پر مجسٹریٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ”میری سمجھی رائے ہے کہ اس بات کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہے کہ آیا ملزم بے قصور ہے کیوں کہ تفتیش ابھی جاری ہے اور اب تک کی گئی تفتیش کا جائزہ لینے سے یہ پہلی نظر میں واضح ہے کہ ملزم کے پاس راج بھون کا جعلی گاڑی کا اسٹیکر ،جعلی ربڑ سٹیمپ اور سیکشن آفیسر جی اے ڈی ڈیپارٹمنٹ کا شناختی کارڑ تھا ۔
Comments are closed.