شہر خاص میں آگ کی واردات ، چاررہائشی مکانات خاکستر
سرینگر /13مارچ / ٹی آئی نیوز
شہر خاص کے پتھر مسجد علاقے میں شبانہ آگ کی واردات میں چار رہائشی مکانات خاکستر ہو گئے ہیں
معلوم ہوا ہے کہ پتھر مسجد کے اسلام یاربل علاقے میں دیر رات آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم چار مکانات کو نقصان پہنچا،
حکام نے بتایا کہ تقریباً 1بجکر 15منٹ پر مسجد کے قریب ایک مکان میں آگ لگ گئی۔جس کے بعد آگ کی لپیٹ میں دیگر تین مکانات بھی آئیں
آگ لگنے کی وجوہات فوری طو رپر معلوم نہیںہو سکی
Comments are closed.