نتن گڈکری نے جموں و کشمیر میں قومی شاہراہ444 پر شوپیان بائی پاس کی تعمیر کیلئے 224.44 کروڑ روپے مختص کئے

سرینگر /12مارچ

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر میں قومی شاہراہ-444 پر شوپیاں بائی پاس کی تعمیر کیلئے 224.44 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے،

انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے اندر شوپیان ضلع کو ایک طرف پلوامہ اور دوسری طرف کولگام سے جوڑنے والایہ منصوبہ اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔ یہ جنوبی کشمیر میں بازاروں تک پیداوار کی تیز رفتار نقل و حمل کی سہولت فراہم کر کے سیب کے کاشتکاروں کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچانے کیلئے تیار ہے

اس سے پڑنے والے مجموعی اثر میں بہتر کنیکٹیویٹی اور سڑک کے حفاظتی اقدامات میں اضافہ شامل ہے۔

Comments are closed.