ڈاکٹر عابد رشید کو سکمز صورہ کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج دیا گیا

سرینگر /12مارچ / ٹی آئی نیوز

انتظامی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر سید عابد رشید کو سکمز صورہ کے ڈائریکٹر کا اضافی چارچ سونپ دیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں کمشنر سیکرٹری برائے حکومت کی جانب جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق سکمز صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز کول کی سبکدوشی پر ڈاکٹر سید عابد رشید جو کہ انتظامی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ہے اپنے فرایض کے علاوہ سکمز صورہ کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے

Comments are closed.