ڈی جی پی نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی

سری نگر، 11 مارچ

ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، آر آر سوین نے جموں و کشمیر کی عوام، شہداء کے اہلخانہ، جے کے پی اور سیکورٹی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو رمضان المبارک کی آمد پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

رمضان کا مقدس مہینہ کل سے شروع ہو رہا ہےاس مبارک موقع پراپنے پیغام میں ڈی جی پی نے کہا کہ رمضان ، ہمدردی اور کمیونٹی کی تعمیر کا وقت ہے۔

آئیے ہم اکٹھے ہوں، ایک دوسرے کا ساتھ دیں، اور زیادہ ہم آہنگ معاشرے کے لیے کوشش کریں۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ رمضان جموں و کشمیر کے لیے برکتیں اور خوشحالی لائے۔

Comments are closed.