لوک سبھا انتخابات میں 370سیٹیں حاصل کرکے جمو ں کشمیر کے تاریخی فیصلے کو خراج تحسین پیش ہوگا /گوئل
سرینگر /09مارچ /
لوک سبھا انتخابات میں 370سیٹیں حاصل کرکے جمو ں کشمیر میں 5اگست 2019کیلئے گئے تاریخی فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا کا اعتراف کرتے ہوئے مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے کہا کہ جمو ں کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سیاحوں کی بڑی آمد کے علاوہ مرکزی زیر انتظام علاقے میں اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں۔
سی این آئی کے مطابق خبر رساں اداہ پی ٹی آئی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میںمرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے زور دے کر کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کیلئے 370 سیٹوں اور این ڈی اے کیلئے 400 سیٹوں کا ہدف مودی حکومت کے پچھلے 10سالوں میں گڈ گورننس کے یقین سے آیا ہے نہ کہ زیادہ اعتماد اور تکبر سے۔جموںو کشمیر میں آئندہ عام انتخابات اور دفعہ 370 کی منسوخی کیلئے بی جے پی کے ہدف کے درمیان تعلق کا پہلا اعتراف کرتے ہوئے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ ان کی پارٹی کو 370 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنا تاریخی فیصلے کو خراج تحسین پیش کرے گا۔
وزیر تجارت گوئل نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی کیلئے 370 سیٹوں اور این ڈی اے کیلئے 400 سیٹوں کا ہدف مودی حکومت کے پچھلے 10 سالوں میں گڈ گورننس کے یقین سے آیا ہے نہ کہ زیادہ اعتماد اور تکبر سے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات حیران کن ہوسکتے ہیں اور بی جے پی اور این ڈی اے کی حتمی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔حقیقت پسندانہ تعداد کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جس پر بی جے پی نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا”ٹھیک ہے میں کوئی نجومی نہیں ہوں، لیکن میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ہمارا ہدف این ڈی اے کیلئے400 سیٹیں اور بی جے پی کیلئے370 سیٹیں ہیں، جو کہ بی جے پی کیلئے ایک مناسب خراج تحسین ہے۔ اس حکومت نے جو سب سے اہم فیصلے لیے ہیں، ان میں سے ایک اہم ترین فیصلہ ہے کہ پارلیمنٹ نے ہمیں ان کی مکمل حمایت سے نوازا ہے۔
Comments are closed.