بانڈی پورہ میں شہری گاڑی کی ٹکر سے لقمہ اجل
بانڈی پورہ، 09 مارچ
بانڈی پورہ ضلع کے گلشن چوک علاقے میں سبنیچروار کیصبح سیکورٹی فورسز کی گاڑی کی زد میں آکر ایک معمر شخص کی موت ہو گئی۔
حکام نے بتایا کہ اس شخص کو آج صبح گلشن چوک کے قریب گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ضلع اسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا ہے۔
مہلوک شہری کی شناخت حبیب اللہ شیرگوجری ولد رجب گوجری ساکنہ بانڈی پورہ کے کوئل مقام گاؤں کے طور پر ہوئی ہے۔
Comments are closed.