گلمرگ اور پہلگام کو چھوڑ کر بیشتر علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ درج

سرینگر /07مارچ /
وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ دن میںکھلی دھوپ نکلنے سے بہار جیسا سماں دیکھنے کو ملا ۔ دن بھی کھلی دھوپ نکلنے کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی جبکہ رات کے درجہ حرارت میں قابل قدر بہتری ریکارڈ کی گئی ۔

اسی دوران محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں فی الحال کسی بھی طرح کی تبدیلی کا کوئی امکان ظاہر نہیںکیا ہے ۔ وادی کشمیر میں جمعرات کو بھی خوشگوار موسم جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے دس ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے جبکہ شبانہ درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ ہی درج ہو رہا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ 11اور14 مارچ کو بارشیں متوقع ہیں جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

مجموعی طور پر خشک موسم جاری رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں کے بیشتر حصوں میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہمحکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 0.6 ڈگری کے مقابلے میں کم سے کم 1.8 ڈگری سیلشس جبکہ کوکرناگ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے خلاف گزشتہ رات 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 2.9 ڈگری کے مقابلے میں منفی 0.4 ڈگری سلشس اورگلمرگ میں گزشتہ رات منفی 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اہلکار نے بتایا کہ کپوارہ شہر میں گزشتہ رات منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا انہوں نے کہا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں 10 مارچ تک موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔

Comments are closed.