دہائیوں سے علیحدگی پسندی اور دہشت گردی سے دوچار کشمیر ایک بار پھر امن کا گڑھ/منوج سنہا
سرینگر /07مارچ / ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کئی دہائیوں کے بعد کشمیر میں مستقل امن کے قیام کا سہرا وزیر اعظم نریندرا کو دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ کبھی علیحدگی پسندی اور دہشت گردی سے دوچار کشمیر اب ایک بار پھر امن کا گڑھ بن گیا ہے۔
وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں بخشی اسٹیڈیم، سری نگر میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر سنہا نے کہا کہ وہ دن گئے جب کشمیر علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور خونریزی کے لیے جانا جاتا تھا۔ ایل جی سنہا نے اسٹیج سے گرجتے ہوئے کہا، ”یہ صرف پی ایم مودی کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوا کہ کشمیر کو امن کے گڑھ میں تبدیل کیا گیا کیونکہ یہ صوفیوں اور ریشیوں کی سرزمین کے طور پر جانا جاتا ہے۔
Comments are closed.