سرینگر جموں شاہراہ پر ایک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت بحال / حکام

سرینگر /04مارچ / ٹی آئی نیوز

سرینگر جموں شاہراہ پر تین روز بعد ایک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی گئی ہے

محکمہ ٹریفک نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ پر جموں سے سرینگر کی طرف ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ لین کے نظم و ضبط پر عمل کریں، اوور ٹیکنگ بھیڑ کا باعث بن سکتی ہے۔

مزید لوگوں کو درخواست کی جاتی ہے کہ جموںسرینگر شاہراہ پر ناشری اور بانہال کے درمیان گاڑیوں کے تنگ راستے کی وجہ سے ممکنہ ٹریفک بھیڑ کے پیش نظر ایڈوائزری/ٹریفک پلان کے خلاف نہ چلیں۔

Comments are closed.