جموں کشمی میں لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کے آنے کا بے صبری سے انتظار میں / ڈاکٹر درخشاں اندرابی

سرینگر /03مارچ /

جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں لوگوں کا یہی نعرہ ہے کی اب کی بار پھر سے وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار آئےگی کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کی سنیئر لیڈر اور وقف بورڈ چیرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی نے کہا کہ کشمیر میںلوگ وزیر اعظم نریندر مودی کے آنے کا بے صبری سے انتظار میں ہے ۔

سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں یہ بات ہے کی لوک سبھا انتخابات میں ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار آئےگی ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے دیکھا کہ گزشتہ 10سالوں میں کس طرح کا بدلاﺅ آیا ہے ۔

ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 7مارچ کو کشمیر آ رہے ہیں اور ہم دیکھتے ہیںکہ ان کے انتظار میںلوگ کس طرح سے بیٹھے ہیں اور ان میںکتنا جوش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام وزیر اعظم کا بے صبری سے آنے کا انتظار کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اہم بات ہے کہ لوگ اس طرح سے وزیر اعظم نریندر مودی کے انتظار میں ہے اور رہی بات الیکشن کی تو جب لوگ ہم ووٹ دیں گے اور ہم پانچویں سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لیں گے ۔ درخشان اندرابی نے کہا کہ ہمارے کوشش یہی ہے کہ ہمیںپانچویں سیٹوں پر کام کرنا ہے اور الیکشن لڑ کر جیت جانا ہے ۔

Comments are closed.